اپرکُرم کے علاقہ پیواڑ شرمخیل کی حدود میں بارودی سرنگ کا دھمکا ہوا ہے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے

اپرکرم (پاکستان امیج)اپرکُرم کے علاقہ پیواڑ شرمخیل کی حدود میں بارودی سرنگ کا دھمکا ہوا ہے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اپر کرم کے علاقے پیواڑ شرمخیل کی حدود میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کیلئے جارہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق لینڈ لائن پرانی تھی، جو دھماکے سے پھٹی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *