مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ،انڈے سستے ہو گئے

لاہور(پاکستان امیج)لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئیں، تین دن میں مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن 244 روپے کے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں تین دن کے دوران مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 450 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں بون لیس گوشت 520 روپے کلو ہوگیا ہے۔

آج ملتان میں زندہ برائلر مرغی 26 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے جبکہ گوشت 39 روپے کلو مہنگا ہوا۔ انڈے 14 روپے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 258 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 272 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر گوشت 394 روپے کلو جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 230 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *