اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے انڈونیشیامیں پھنسے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے2 طیارے واپس لانے کے معاملے میں مداخلت کا فیصلہ کر لیا۔ “ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ انڈونیشیامیں پھنسے ان طیاروں کو واپس لانے کا معاملہ 2 سال سے حل نہیں کر سکی ہے۔
حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ معاملہ حل کرنے کے لیے سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطحی وفد اتوار کو ملائیشیابھیجا جائے گا۔ وفد میں پی آئی اے کے سی ای او اور ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی شامل ہوں گے۔ پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے وفد کے اس دورے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے 2 ایئر بس اے 320طیارے لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ستمبر 2021ءسے جکارتہ ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔ پی آئی اے ری ڈلیوری کے لیے ان طیاروں پر 3کروڑ ڈالر خرچ کرکے انہیں خریدنا چاہتی ہے۔ 3کروڑ سے 3کروڑ 20لاکھ ڈالر تک کی رقم خرچ کرنے سے یہ طیارے نئے جیسے ہو جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لیزنگ کمپنی پہلے طیارے فروخت کرنا چاہتی تھی تاہم اب اس نے انکار کر دیا ہے۔ انڈونیشیاجانے والا وفد طیاروں کی فروخت کے لیے لیزنگ کمپنی سے مذاکرات کرے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کو ان طیاروں کی ڈلیوری جکارتہ میں ہونی تھی، یہی وجہ ہے کہ طیارے جکارتہ میں کھڑے ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image