نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کیا رہے گی، اس سے قطع نظر پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سمعیہ آرزو کے پاس اس ورلڈ کپ کی صورت میں ایک نادر موقع ہاتھ آیا ہے کہ وہ بھارت میں اپنی فیملی کے ساتھ مل سکتی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سمعیہ آرزو بھارتی شہری ہیں اور ان کا تعلق ریاست ہریانہ سے ہے۔ ان کی حسن علی کے ساتھ 2019ءمیں شادی کی تقریب دبئی میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ بھارت اپنی فیملی سے ملنے نہیں جا سکیں۔ اس ورلڈ کپ کی صورت میں سمعیہ آرزو کے ہاتھ موقع آیا ہے اور وہ شادی کے بعد پہلی بار بھارت گئی ہیں جہاں وہ اپنے خاندان کے لوگوں سے مل سکتی ہیں۔
سمعیہ آرزو اب دو سالہ بیٹی ہیلینا کی ماں ہیں اور ہیلینا پہلی بار اپنے ننھیال گئی ہے۔ 2021ءمیں جب سمعیہ امید سے تھیں، ان کی والدہ بھارت سے پاکستان آئی تھیں تاہم وہ اپنے والد اور خاندان کے باقی لوگوں سے شادی کے بعد پہلی بار مل رہی ہیں۔ خاندان کے لوگوں سے سمعیہ کی ملاقات احمد آباد میں ہو گی جہاں پاکستان اپنا میچ کھیلے گا۔ سمعیہ کے والد لیاقت کا کہنا ہے کہ ”میں امید کرتا ہوں کہ میں اپنے داماد، بیٹی اور نواسی کو پہلی بار اپنے گاﺅں چاندنی میں واقع اپنے گھر میں دیکھ سکوں گا۔“
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image