پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی: مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزارتِ اطلاعات و ثقافت، الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے، فن اور موسیقی کے لئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *