گوجرانوالہ: نشئی باپ کا ڈنڈوں سے بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد، ایک بیٹی جاں بحق

گوجرانوالہ (پاکستان امیج)گوجرانوالہ میں نشئی باپ نے بیٹیوں پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے ایک بیٹی کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کررہا تھا ، بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے ڈنڈوں سے بیٹیوں کو مارنا شروع کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ باپ کے وحشیانہ تشدد سے 7 سالہ بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر میں موجود نہیں تھی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *