14 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کیا کر سکتاہے ؟ انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے پیشگوئیاں کر دیں

احمد آباد(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائےگا اور ورلڈکپ کے 7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *