چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلہ معطل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلہ معطل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزاکیخلاف مرکزی اپیل میں ترمیم کرکے سٹیٹ کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر جاری ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیاگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *