چئیرمین پی سی بی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان کے دورے کی دعوت

واشنگٹن(پاکستان امیج)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔فیفا کے صدر نے محسن نقوی کی پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔

ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فیفا صدر سے ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

محسن نقوی اور عالمی تنظیم فیفا کے صدر کے درمیان فٹبال کی مقبولیت میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی، فیفا صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *