خانیوال میں ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی

خانیوال(پاکستان امیج)خانیوال ریلوے سٹیشن پر سگنل پول کی سیڑھی ٹکرانے سے 27 مسافر زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل’’سما ءنیوز‘‘ کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *