بھارت مستقبل میں کتنے ہزار مزید ڈیمز بنانے کا سوچ رہا ہے؟ بیرسٹر علی ظفر نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) بھارت مستقبل میں کتنے ہزار مزید ڈیمز بنانے کا سوچ رہا ہے؟ بیرسٹر علی ظفر نے اس حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کر دیں ۔ وفاقی دارالحکومت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے ان کیمرا اجلاس کے بعد “جیو نیوز ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی ڈیمز کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے بریفنگ لی گئی اور فیصلہ ہوا کہ اس معاملے کے تکنیکی مسائل کو سامنے رکھ کر حکمت عملی بنائی جائے۔کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کمشنر انڈس واٹر، وزارت قانون اور دفترخارجہ کے ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے۔آئندہ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت مستقبل میں 3 ہزار مزید ڈیمز بنانے کا سوچ رہا ہے۔بھارت کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی تقسیم کا ہے، بھارت دریائے نیلم اور دریائے جہلم پر ڈیمز بنارہا ہے، بھارت کو مزید ڈیم بنانے سے نہ روکا گیا تو پاکستان کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *