عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب کی حاوی سے تعلق کی افواہیں

کراچی (پاکستان امیج) گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد اب سوشل میڈیا پر میرب اور گلوکار حاوی کے ممکنہ تعلق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔مختلف سوشل پلیٹ فارمز خصوصا ریڈ اِٹ پر یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ میرب علی اور حاوی کی قربت ہی عاصم اور میرب کی علیحدگی کی اصل وجہ بنی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خود عاصم اظہر ہی نے رواں برس جنوری میں میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر حاوی کا کنسرٹ منعقد کیا تھا، جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔میرب نے اس دن کی تصاویر اور جذبات کا اظہار انسٹاگرام پر کیا تھا، تاہم اب وہ پوسٹ حذف کر دی گئی ہے۔

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میرب بعد میں بھی حاوی کے کانسرٹ میں شریک ہوئیں، جبکہ عاصم اظہر نے حاوی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا اور یہ حاوی اور میرب کی بڑھتی ہوئی قربت ہی تھی جو عاصم سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بنی جبکہ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ منگنی بھی میرب نے ہی ختم کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *