اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی پہلی ملاقات،درمیان میں کیا چیز حائل تھی؟ جانئے

راولپنڈی(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کے خلاف سائفرکیس کی جیل میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی پہلی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر سرگوشیاں کیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی اپنی استدعا پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی، کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود سلاخوں کے پیچھے کرسی پر بیٹھے رہے، سماعت میں کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے درمیان سلاخیں حائل رہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا پی ٹی آئی وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تھوڑی دیر بات چیت ہوئی، ہاتھ بھی ملایا، چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل صورتحال میں نظر آرہے تھے، وزن کم لگ رہاتھا، اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، پراسیکیوشن نے ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *