سلمان اکرم راجہ کو جب پی ٹی آئی امیدوار نہیں سمجھا تو پھر کیا ہوا وہ بتائیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مختصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ کو جب پی ٹی آئی امیدوار نہیں سمجھا تو پھر کیا ہوا وہ بتائیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہم نے اس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور رول کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا، ہائیکورٹ نے یہ معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو ریمانڈ کیا، ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن کی جس پر دو مرتبہ اعتراضات لگائے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیئے۔

جسٹس مندوخیل نے کہاکہ آپ کی انڈر سٹیٹدنگ تھی کہ پارٹی موجود تھی، فرق یہ تھا کہ انتخابی نشان الگ ہونگے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ 80ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، گزشتہ الیکشن میں باپ پارٹی موجود تھی،باپ پارٹی نے الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی لسٹ داخل کی تھی،ہمارے سامنے یہ مثال موجود تھی اس لئے ہم نے بعد میں لسٹ داخل کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ باپ پارٹی نے صرف کے پی میں الیکشن نہیں لڑا تھا،جسٹس امین الدین خان کاکہناتھا کہ آپ کا یہ کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا اسے سیٹیں ملنا چاہئے تھیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مجھ سے کہا گیا کہ ہم نے غلطی کی، صورتحال کنفیوژتھی،ایک بڑی پارٹی جس کے سارے ملک میں امیدوار تھے، کہا گیا کہ وہ آزاد ارکان ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قومی اسمبلی میں باپ کے ارکان آئے، اس کے 5سینیٹر تھے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کے پی میں باپ پارٹی کو مخصوص نشستوں کی مثال ہمارے سامنے تھی،الیکشن کمیشن کی اس ماضی کی نظیر کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا گیا، ہمیں الیکشن کمیشن پارٹی نہیں مان رہا تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج بھی 6ارکان پی ٹی آئی کے تھے،پھر باقی ارکان نے پی ٹی آئی کو کیوں جوائن نہ کیا، جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا ان 6پی ٹی آئی ارکان نے اپنی تعداد کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کیلئے اپلائی کیا، سلمان اکرم راجہ کو جب پی ٹی آئی امیدوار نہیں سمجھا تو پھر کیا ہوا وہ بتائیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہم نے اس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور رول کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا، ہائیکورٹ نے یہ معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو ریمانڈ کیا، ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن کی جس پر دو مرتبہ اعتراضات لگائے گئے،جسٹس جمال نے کہاکہ آپ کے پاس ریمیڈی تھی، آپ نے اسے چیلنج نہیں کیا، آپ نے اپیل نہیں کی، ہم چاہتے ہیں حقائق کو درست رکھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *