چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کردی ۔

وکیل شیراز رانجھا نے کہاکہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹیلی فونک ملاقات کرانے کے احکامات جاری کریں،جج ابوالحسنات نے کہاکہ گزشتہ درخواست تو غیرموثر ہو گئی کیونکہ اڈیالہ جیل منتقل ہو گئے ہیں،عدالت نے 10اکتوبر کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *