کراچی (پاکستان امیج) صدر میں کسٹمز نے موبائل مارکیٹ میں گودام پر چھاپہ مارکر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے کسٹمز حکام کے حوالے سے بتایا کہ کسٹمز اہلکاروں نے موبائل مارکیٹ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جس دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں جن کی مالیت 3کروڑ روپے ہے۔
حکومت نے بھارتی ساختہ اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہٰذا تفتیش کی جارہی ہے کہ بھارتی ساختہ اشیاء کس طرح یہاں تک پہنچیں البتہ چھاپے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بھی موبائل مارکیٹ سے بھارتی موبائل فون اور گٹکا برآمد کیا گیا تھا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image