لاہور (پاکستان امیج)قومی کرکٹر محمد عامر نے ورلڈکپ ٹیم میں آل راو¿نڈر عماد وسیم اور سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے پر شکوہ کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران دونوں کرکٹرز نے ورلڈکپ سکواڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، بھارت میں عماد وسیم اچھا آپشن ہوسکتا تھا، شاداب کو عماد کے ساتھ نہیں ملایاجاسکتا، دوسری جانب محمد حارث اس وقت کھیلے گا جب رضوان نہیں کھیلے گا۔
عامر نے مزید کہا کہ بولر وکٹ کو دیکھ کر بال کرتا ہے، مجھے ریٹائرمنٹ پرکوئی افسوس نہیں۔اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے وہ کپتانی میں غلطی نہ کریں، پاکستانی سکواڈ سے متعلق کچھ مطمئن ہوں لیکن پھر بھی یہی کہوں گا کہ کئی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم میں ہوناچا ہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں چھوٹی باو¿نڈریز ہیں زیادہ رنز ہوں گے،کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں400 رنزبھی ہوسکتے ہیں۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image