کراچی: ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ کارروائی کورنگی ساڑھے 5 نمبر پر کی گئی۔ گرفتار ملزم نور الدین ٹارگٹ کلنگ، زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ملزم پر 2019 تک قتل کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے جبکہ 2021 میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے مقدمات درج ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *