تیل، گیس کی ضروریات کیلیے منصوبہ تیار، وزیر توانائی

اسلام آباد(پاکستان امیج)نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے ملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کرکے مستقبل کی تیل اور گیس کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کیلیے حکومت حکمت عملی تیار کر رہی ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ابوظبی میں اے ڈی آئی پی ای سی کانفرنس کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا ہم شیل (سلیٹی) گیس اور ٹائیٹ گیس کے حوالے سے پالیسی تیار کر رہے ہیں، ہم پہلے ہی آن شور اور آف شور تلاش کے لیے دسمبر میں بولیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال اے ڈی آئی پی ای سی میں پاکستان کی موثر موجودگی ہے جس میں ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 10 کمپنیاں شامل ہیں، یقینا یہ ایک امید افزا آغاز ہے اور پہلے ہی دن ہم نے ایک قابل ذکر ردعمل دیکھا ہے۔
محمد علی نے ڈی کاربنائزیشن اور الیکٹرائزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا یہ مستقبل کے لیے پاکستان کی توانائی کی حکمت عملی کے اہم اجزا ہیں۔ اگرچہ ماضی میں ان پہلوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی تھی لیکن اب ان پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، ہم نے ادائیگی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *