کیا کپتانوں کی پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے کپتان واقعی سو رہے تھے؟

احمد آباد(پاکستان امیج) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کپتانوں کی ملاقات میں جنوبی افریقا کے کپتان سوتے ہوئے پائے گئے۔جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما کی سوتے ہوئے تصویر چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر چھا گئی لیکن ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں بووما نے واضح کیا کہ وہ سو نہیں رہے تھے، انہوں نے سارا الزام کیمرے کے زاویے پر ڈال دیا۔

اگرچہ ٹیمبا بووما نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ سو نہیں رہے ہیں لیکن اسکے باوجود سوشل میڈیا پر مداحوں نے انکی تصاویر کے ساتھ مزاحیہ پوسٹیں شیئر کیں۔کچھ شائقین نے صرف پاکستان اور بھارت پر توجہ مرکوز کرنے پر ایونٹ میں موجود صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وہاں آٹھ دیگر ٹیموں کے کپتان بھی بیٹھے تھے جن سے سوالات کئے جانے چاہئے تھے۔ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کو درحقیقت نیند نہیں آرہی تھی بلکہ انہوں نے ایسا صحافیوں کے تمام فضول سوالوں کے جواب میں کیا جو صرف روہت شرما اور بابر اعظم سے سوالات کررہے تھے جیسے دوسرے کپتان وہاں

موجود ہی نہیں ہوں۔ بھارتی صحافی بالکل معمولی درجے کے رپورٹرز ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *