لا ہور(پاکستان امیج) پاکستانی کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مہنگائی کی چکی میں پسے کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نعمان اعجان اکثر عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری پر غریب عوام کو مہنگی بجلی دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکار نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ 20 ہزار تنخواہ لینے والے کو 60 روپے یونٹ بجلی کا ریٹ لگایا جاتا ہے اور لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے۔
نعمان اعجاز نےسٹوری کے آخر میں اس فرق اور غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘واہ کوئی لفظ نہیں۔’
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image