ایک اننگز میں 19 چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا

نیویارک(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کے دوران اپنی اننگز میں 19 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا یا۔

اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا، انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، اس کے بعد فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123 رنز سے شکست دی تھی، سان فرانسسکو یونیکورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 269 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ میچ میں پاکستان کے حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے3 وکٹیں لی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *