عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

لاہور(پاکستان امیج)عدالت نے عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *