پیپلزپارٹی نے نگران حکومت کی جانب سے ریکوڈک کے شیئر فروخت کرنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے پاس ریکوڈک کے حکومتی شیئر فروخت کرنےکا قانونی اختیار نہیں ہے،الیکشن کمیشن اس معاملے کا نوٹس لے۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ شیئر کی فروخت طویل مدتی معاشی فیصلے ہیں، جن کا نگران حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کا انعقاد نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر سیاسی عدم استحکام اور معاشی غیریقینی پیدا کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اب حلقہ بندی کا بہانہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن فوری طور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی پارلیمانی نگرانی کرنا سینیٹ کی آئینی ذمہ داری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *