سرجری کے بعد نسیم شاہ نیم بے ہوشی کی حالت میں والدہ کو یاد کر کے روتے رہے ، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگے۔نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آ رہی ہے، میری والدہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟

نسیم شاہ نے روتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔واضح رہے کہ نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی تھی اور اسی وجہ سے وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل نہ ہو پائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *