جینڈر ٹیسٹ کے خوف کی وجہ سے باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا

ایمسٹرڈیم (پاکستان امیج) الجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق 26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ رنگ میں واپس آنا چاہتی تھیں لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، اس ایونٹ میں شرکت کےلیے رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن جمعرات تھی۔

اس حوالے سے ٹورنامنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا فیصلہ نہیں۔ ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے کیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔

ورلڈ باکسنگ کو جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ایمان خلیف کا نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔

یاد رہے کہ الجزائر کی ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن ایونٹ کے دوران وہ صنف کے حوالے سے تنازع کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے خواتین باکسنگ مقابلوں میں شرکت کےلیے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *