جناح ہاؤس حملہ کیس میں عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے عالیہ حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی۔

عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کر دیے۔

عالیہ حمزہ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتاری کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *