کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد 6 روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آج صبح بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

اتوار سے آج صبح تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیر حیدر لغاری کی جانب سے لانڈھی فالٹ لائن آئندہ چند روز تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زیر زمین موجود تہوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے توانائی پیدا ہو رہی ہے جو بتدریج خارج ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا سبب بن رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *