میاں صاحب آپ ڈریں نہیں، جیل جائیں گے تو بھی ہیر وبن کرجائیں گے،خورشید شاہ سابق اتحادیوں پر برس پڑے

اسلام آ باد (پاکستان امیج)پی پی رہنما خورشید شاہ نے سابق اتحادیوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ(ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان غلط راستے پر چل رہے ہیں۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے(ن)لیگ کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آپ ڈریں نہیں آجائیں، الیکشن کروائیں، جیل جائیں گے تو بھی ہیر وبن کرجائیں گے، اگرسزا ہے تو اس کے خلاف اپیل بھی ہے، راستہ بھی ہے وہ آپ کو مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ کو حکومت بنانے میں ووٹ کم ہوئے یا مشکلات ہوئیں تو پیپلزپارٹی سپورٹ کرے گی، اگر آپ کو حکومت کرنےکے لیے آنا ہے تو ہم حکومت دیں گے لیکن الیکشن تو کروائیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ(ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان غلط راستے پر چل رہے ہیں، ان کو اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *