عرفی جاوید کی خفیہ منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی بولڈ فیشن ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی منگنی سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں۔ منفرد، بولڈ اور مختصر کپڑے پہننے کے سبب شہرت رکھنے والی متنازع اداکارہ عرفی جاوید کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔ اِن تصویروں میں عرفی جاوید کو سیاہ رنگ کے لباس میں ایک مائسٹری مین نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

عرفی جاوید نے اِن تصویروں میں دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور انہیں کچھ رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان وائرل تصویروں سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید نے پوشیدہ انداز میں منگنی کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید کے ساتھ تصویروں میں نظر آنے والا شخص کون ہے اس سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید ایک بھارتی مسلمان اداکارہ ہیں جبکہ اِن تصویروں میں انہیں ہندو رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *