عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

لاہور (پاکستان امیج ) وزارت ریلوے نے عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے 3 دن ٹرین کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت ہو گی۔ پاکستان ریلوے نے 77 سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 11 مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔ اور ریلوے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ چار ماہ میں کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ رواں مالی سال 42 ارب روپے مسافر ٹرینوں سے کمائے گئے اور ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے تنخواہیں خود دے رہا ہے۔ وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بولی کے عمل میں شفافیت اور بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *