عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور (پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا تاہم عید الاضحی پر 7 سے 9 جون کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بابوسرٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، آج صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ومعتدل ہے، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیزوگرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

اس کے علاوہ آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :
ماحولیات –

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *