یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے باعث یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کےمتعلق ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 31 مئی کوبھجوائے گی۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 61 پیسے اور ہائی سپیڈ کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 پیسے اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں ایک روپیہ 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

حکومت اوگرا ورکنگ پیپر کے مطابق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی، وزارت خزانہ وزیراعظم کی حتمی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کم یازیادہ کرنے کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *