خیبرپختونخوا تصادم ، بلاول بھٹو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکیخلاف میدان میں آگئے، دھمکی دیدی،

کراچی (پاکستان امیج)سابق وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے ٹکرائو کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا، پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار ہمیں نہیں روک سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بیروزگاری سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے ، انہوں نے پشاور میں ریلی کے انعقاد پر پی پی کے صوبائی صدر کی تعریف کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *