کراچی (پاکستان امیج )کراچی میں قربانی کے لئے گھر لائے گئے اونٹ کو پریشان کرنے پر اونٹ نے شہری کا ہاتھ کاٹ لیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انسٹاگرام پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو شہرِ قائد کے علاقے دہلی کالونی کی ہے جہاں ایک شہری اونٹ کو پریشان کررہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کے ارد گرد لوگ موجود ہیں اور متاثرہ شہری بار بار بیٹھے ہوئے اونٹ کے اوپر ہاتھ رکھ رہا ہے جبکہ اونٹ بھی غصے سے منہ کھول رہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسرا شخص آتا ہے اور رسی کی مدد سے اونٹ کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اونٹ کھڑا ہوجاتا ہے اور متاثرہ شخص کا ہاتھ منہ میں لے لیتا ہے جس کے بعد اونٹ نے اس کا ہاتھ چبالیا اور شہری نے مشکل سے اپنا ہاتھ اونٹ کے منہ سے نکالا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شہری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عام طور پر اونٹ کافی امن پسند جانور ہے جس میں غصہ نہیں ہوتا، شہری کے بار بار پریشان کرنے پر اونٹ نے تنگ آکر یہ کیا۔اس کے علاوہ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہمیں گھر لائے جانوروں کو امن والا ماحول دینا چاہئے۔
Pakistan Image