کیریئر کے پیچھے شادی نہ چھوڑیں، لڑکا پسند آئے تو ہاں کردیں، اریبہ حبیب

کراچی(پاکستان امیج)معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیریئرکا بڑا حصہ ماڈلنگ میں گزارا اور جتنا کام کرنا تھا، کر چکی ہوں، اب وہ صرف ایسے ڈراموں میں کام کریں گی جن میں کردار معیاری اورمنفرد ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ شادی کے بعد شعوری طورپرسکرین پرکم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ فنکارانہ جذبے کے تحت مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹس کا حصہ بنتی رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *