ہر بھجن سنگھ نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ممبئی(پاکستان امیج)سابق بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ناک آؤٹ مرحلے میں امکانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سپن باولنگ کا معیار بہت کم ہوا ہے، انہوں نے نائب کپتان شاداب کی باولنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر وکٹ لیے 50، 60 رنز دیکر مطمئن نظر آتے ہیں، اس طرح کی ذہنیت سپنر کے لیے نقصان دہ ہے۔ہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سپنرز اگر اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلیں گے تو وہ اہم مقابلوں میں جیت دلوانے میں ناکام رہیں گے، ماضی میں پاکستان کے پاس ثقلین مشتاق، سعید اجمل، اور شاہد آفریدی جیسے شاندار سپنرز موجود تھے جس کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *