ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کیساتھ ’دوستی‘ سے متعلق حیران کن انکشاف

کراچی (پاکستان امیج) ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اب میں ہمایوں سعید کو اس طرح نہیں دیکھتی جیسا تین سال قبل ہوا کرتا تھا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کا انکشاف اداکارہ نے ہمایوں سعید کے ساتھ آنے والی اپنی فلم لوو گرو کے پروموشن کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ایک صحافی نے پوچھا تھا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ آپ کی دوستی کس طرح کی ہے تو اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی سب سے اچھی دوست نہیں ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ہمایوں سعید شاید بھول جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں اب بھی ویسے ہی دیکھتی ہوں جیسے کئی سال قبل دیکھتی تھی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ہمارے درمیان گہری تو نہیں البتہ معمول کی دوستی ضرور ہے جو کہ ایک ساتھ کام کرنے والے دو افراد میں ہوسکتی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے فلم ‘لوو گرو’ کی شوٹنگ میں ہمارے درمیان زیادہ مسئلہ نہیں ہوا لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہماری دوستی بہت گہری ہے تو ایسا نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *