ملتان (پاکستان امیج)ملتان میں شوہر نے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا۔ 27 سالہ محمد بلال نامی نوجوان گردیزی موڑ کے قریب واقع بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ موقع پر جمع ہو گئے اور محمد بلال کو نیچے اتارنے کے لیے منت سماجت کرتے رہے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بستی ملوک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق بلال کی بیوی گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے ناراض ہو کر میکے میں رہائش پذیر ہے۔
اہلِ علاقہ کی مسلسل کوششوں اور منتوں کے بعد محمد بلال کو بالآخر بجلی کے کھمبے سے نیچے اتار لیا گیا۔ پولیس نے بلال کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image