ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے، شاہین شاہ آفریدی

لاہور(پاکستان امیج)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل پیش کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں محض 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.1 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو اس فتح کا کریڈٹ جاتا ہے، سب نے اہم وقت پر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان اور نعیم نے ہمیں شاندار آغاز فراہم کیا، خاص طور پر نعیم کی بیٹنگ قابلِ دید تھی۔

شاہین آفریدی نے عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ اننگز کو بھی ٹیم کی کامیابی کا کلیدی عنصر قرار دیا۔ عبداللہ کی اننگز نے ہمیں اعتماد دیا اور ہم نے مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالا، خاص طور پر نئی گیند سے ابتدائی وکٹیں لے کر فتح کی بنیاد رکھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *