ہانیہ عامر کی اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی پولیس افسر سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ )اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے لگایا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

ہانیہ نے شبانہ کو باہمت، بہادر اور سادہ دل خاتون قرار دیا اور کہا کہ ان سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پولیس افسر شبانہ نے بھی اداکارہ سے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ ہانیہ کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر کو محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ ہانیہ عامر کو خاتون پولیس افسر سے خوش دلی سے ملاقات کرنے پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *