میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

میانوالی(پاکستان امیج)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رحمانی خیل موڑ میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر 6 ساتھی فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے رائفلیں، 3دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی، فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *