فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی

اسلام آباد(پاکستان امیج)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایک خصوصی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باقاعدہ بیج لگائیں گے۔

تقریب کا آغاز شام 8 بجے ہوگا جبکہ مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ تقریب میں وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ تقریب پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ملکی سطح پر اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب مؤخر کردی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر مؤخر کی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *