ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست بن سکتی ہے، کیسے؟ ناصر حسین نے فارمولہ بتا دیا

لاہور (پاکستان امیج) ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست کیسے بن سکتی ہے، سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین نے فارمولہ بتا دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی بڑی ٹیموں میں سے ایک ہے جو نیدرز لینڈ سے میچ ہار کر بھی فائنل میں رسائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ماضی سے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی 2022 کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پہلے ایونٹ سے باہر ہوتی نظر آ رہ تھی مگر پھر اچانک کم بیک کر کے فائنل میں پہنچ گئی۔

انہوں نےفارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس اگر اپنی حریف ٹیموں کے خلاف اوسط سے زائد رنز بنانے کا سلسلہ قائم کر لے تو وہ عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایسی ٹیم بن سکتی ہے جسے شکست نہ دی جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *