کیا علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے؟ اداکارہ نے آخر کار خاموشی توڑ دی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی.

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ علیزے نے حال ہی میں ڈرامہ ’عشق بے پرواہ‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی تاہم ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی نے پلاسٹک سرجری کی افواہ کو بھڑکا دیا۔

حال ہی میں معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ “بیس فیصد قدرتی” ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔

اسلام آباد میں کال سینٹر پر دھاوا، اغوا کیے گئے دو ملازمین بازیاب،گرفتار اغواکار وں میں کونسی بااثر شخصیت شامل؟ حیران کن انکشاف

صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

علیزے نے کہا: “خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا کیا تھا تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔”

یاد رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں عشق تمنا، احدِ وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی اور تقدیر شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *