نارمل فیس کیساتھ پاسپورٹ کا اجرا کتنے دنوں میں ہوگا؟ محکمہ پاسپورٹ نے عوام کیلئے نئی ہدایت جاری کر دی

کراچی (پاکستان امیج) پاسپورٹ کے اجرا ءمیں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے، نارمل پاسپورٹ کا اجراء 21 روز میں ہوگا۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سفری دستاویز کے غیرقانونی استعمال پر پاسپورٹ کا وقت پر اجرا ءمشکل ہوگیا ہے، شر پسند مافیا پاسپورٹ کو منفی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاسپورٹ کے اجراء میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے،موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کا اجراء 21 روز جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجراء 5 روز میں ہوگا، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجراء 2 دفتری روز میں کیا جائےگا۔

پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر1 جبکہ جمعے کو دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے ۔محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ کے اجراء میں عوام تعاون کریں، پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *