عید پر ریلوے کا بڑا اقدام، پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزارت ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ان سپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری سپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ کی جائے گی۔

تیسری سپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے چلے گی، جب کہ چوتھی ٹرین اسی روز رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

پانچویں اور آخری عید سپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ان سپیشل ٹرینوں کے ذریعے عید کے موقع پر بڑھنے والے رش کو کنٹرول کرنے اور عوام کو آرام دہ، محفوظ اور بروقت سفری سہولت مہیا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *