موبائل فون سمز کی دوبارہ تصدیق ہو گی یا نہیں ؟ پی ٹی اے نے اہم ترین بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میڈیا پر ’موبائل سمز کی دوبارہ سے تصدیق‘ اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے جاری خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ پر چلنے والی موبائل سمز پہلے ہی بلاک کی جاچکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *