حکومت پنجاب کا صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان

لاہور (پاکستان امیج)حکومت پنجاب نے تمام صوبائی تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے کہا ہے کہ اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز 28 مئی سے ہو گا، اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے،بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا، واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون سے چھٹیوں کااعلان کیا گیا تھا لیکن بڑھتی گرمی کے پیش نظر اس میں معمولی ردو بدل کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *