اداکارہ ثنا جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں

لاہور(پاکستان امیج)معروف اداکارہ ثنانواز کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل ہوگئی جس پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے کام کرنے والی ثنا جم سے ورک آؤٹ کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں،حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کر رہی ہیں۔

ثنا نے اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی بغیر آستین والی بنیان نما ٹی شرٹ اور ٹراؤز پہن رکھا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا اس لباس میں مختلف وزشیں کر رہی ہیں جن میں ویٹ لفٹنگ بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کواس لباس پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے،صارفین کا کہنا نے کہ لباس کے چناؤ میں اپنے مذہب اور ثقافت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ یہ مکمل بے حیائی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر کا ہی خیال کرلینا چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب جعلی اور شہرت کی ناکام کوششیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *